• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رحمان ملک نے وزیراعظم عمران کو خط میں کیا لکھا ؟

چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ رحمان ملک نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھا ہے جس میں مطالبہ کیا ہے کہ وزیراعظم آر ٹی ایس کی ناکامی پر ٹیکنیکل کمیٹی تشکیل دیں۔

خط میں کہا گیا ہے کہ داخلہ کمیٹی کو سینیٹ نے الیکشن کی نگرانی اور سیکیورٹی معاملات کی نگرانی کی ذمہ داری سونپی تھی، عمران خان وزیراعظم ہونے کے ساتھ وزیرداخلہ کا قلمدان بھی رکھتے ہیں اس لیے وہ بطور وزیرِداخلہ کمیٹی سے تعاون کرنے کے پابند ہیں۔

خط کے متن کے مطابق کمیٹی نے الیکشن کمیشن کو آر ٹی ایس کی ناکامی کی وجوہات دریافت کرنے کیلئے بھی خط لکھا تھا، آر ٹی ایس کی ناکامی کی وجوہات معلوم کرنا اور ذمہ داروں کا تعین ازحد ضروری ہے، اس کے لیے کیبنٹڈویژن کو ٹیکنیکل کمیٹی تشکیل کرنے کی فوری ہدایات جاری کی جائیں اور قومی مفاد میں ہے کہ آر ٹی ایس کی ناکامی کی مکمل تفتیش کی جائے۔

تازہ ترین