لاہور(جنگ نیوز) زیرحراست پولیس مقابلوں کے مبینہ ماہر سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر کو رہا کردیا گیا۔لاہور پولیس کے مطابق عابد باکسر اور مخالف فریق منا فردوسی کو جھگڑنے پرحراست میں لیا گیا تھا۔پولیس نے بتایا کہ عابد باکسر کو جواد فردوسی کے مقدمہ قتل کی تفتیش کیلئےبلایاگیاتھا‘ جھگڑاعابدباکسراورمقتول جوادفردوسی کےبھائی منا فردوسی میں ہوا۔سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر 90 کی دہائی میں خوف کی علامت تھا جو 2007 میں نوکری سے فارغ ہونے کے بعد دبئی فرار ہوگیا تھا۔ملزم کئی افراد کو جعلی پولیس مقابلوں میں مارنے میں ملوث بتایا جاتا ہے جبکہ اداکارہ نرگس پر تشدد میں بھی ملوث رہا ہے۔