• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان کی صوبائی نشست 222 میں ضمنی انتخاب14 اکتوبر کو ہو گا

ملتان میں پاکستان تحریک انصاف کے نو منتخب ایم۔پی۔اے عباس کھاکھی کے انتقال کے بعد خالی ہونے والی نشست پر 14 اکتوبر کو ضمنی انتخاب ہو گا، الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کر دیا۔

ملتان میں صوبائی نشست 222 جلال پور پیر والا پر 14 اکتوبر کو ضمنی انتخاب ہو گا۔ الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کر دیا ہے جس کے مطابق 28 سے 30 آگست تک امیدوار کاغذات وصول اور جمع کروا سکیں گے۔

31 آگست کو کاغذات جمع کروانے والے امیدواروں کی فہرست آویزاں کی جائے گی، 4 سمتبر کو کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل ہو گا اور 8 سمتبر تک مسترد شدہ کاغذات کے خلاف اپیلیں دائر کی جائیں گی اور 15 ستمبر کو امیدوار اپنے کاغذات واپس لے سکیں گے جبکہ 16 ستمبر کو الیکشن کمیشن امیدواروں کو نشانات الاٹ کریں گے۔

حلقہ میں پولنگ 14 اکتوبر کو ہو گی، یہ نشست تحریک انصاف کے نومنتخب ممبر صوبائی اسمبلی عباس کھاکھی کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔

تازہ ترین