لاہور (نمائندہ جنگ) نیب لاہور کی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے گزشتہ روز سابق ڈی پی او گجرات رائے اعجاز اور56کمپنیوں میں بے ضابطگیوں کیس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ٹرانسپورٹ کمپنی مریم خاور اوردیگر افسران نے پیش ہوکر ریکارڈ پیش کردیا۔رائے اعجاز کو شہداء فنڈز میں مبینہ خورد برد کے الزام میں طلب کیا گیا تھا ۔ ٹرا نسپو ر ٹ کمپنی کی سی ای او مریم خاور اور دیگر افسر بھی پیش ، ریکارڈ فراہم کردیا ،نیب تحقیقاتی ٹیم ان سمیت دیگر پولیس افسران کیخلاف تحقیقات کر رہی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب تحقیقا تی ٹیم نے سابق ڈی پی او گجرات رائے اعجاز سے پو لیس میں پرائیویٹ گاڑیوں کے ناجائز استعمال سے متعلق ریکارڈ مانگا تھا،رائے اعجاز پر بطور ڈی پی او گجرات سرکاری پٹرول کی ترسیل میں بد عنو انی جبکہ انکے والد رائے ضمیر پر بطور ڈی پی او گجرات بوگس ادائیگیوں کے الزامات ہیں ۔ 56 کمپنیو ں کے کیس میں ٹرانسپورٹ کمپنی کی سی ای او مریم خاور،ظفر احمد قریشی اور دیگر افسران نے نیب تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوکر ریکارڈ فراہم کیا اور اپنا اپنا بیان ریکارڈ کروایا۔