اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیاگیا ہے،اجلاس بدھ کو ہوگا جس کی صدارت نئے وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر کریں گے ،ای سی سی اجلاس میں 5نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔
وفاقی وزیرخزانہ اسد عمرکی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے پہلے اجلاس میں گردشی قرضے اور اس کے پاور سیکٹر پر اثرات پر غور کیاجائے گاجبکہ گیس کی قیمت بھی زیربحث آئے گی۔
اجلاس میں پاکستان اسٹیٹ آئل کے مالی مسائل بھی زیر غورآئیں گے جبکہ خریف کی فصل کے لئے ڈی اے پی کھاد کی صورتحال بھی زیرغورآئے گی ۔
اس کے علاوہ اجلاس میں یوریا کھاد کی کمی دور کرنے کے طریقہ کار اور جعلی یوریا کھاد کی مارکیٹ میں موجودگی پربھی غورکیاجائے گا۔