جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کیخلاف غداری کے مقدمے کے اندراج کیلئے دی گئی در خواست پر لاہور ہائی کورٹ میںسماعت ہو ئی جس پر عدالت نے دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں جے یو آئی (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست کی سماعت ہوئی۔
درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کے رو برو موقف اختیار کیا کہ مولانافضل الرحمان نے الیکشن کمیشن آفس کے باہراشتعال انگیزتقریرکی،عدالت مولانافضل الرحمان کیخلاف غداری کامقدمہ درج کرنے کاحکم دے۔
اس موقع پر ایس ایچ اوماڈل ٹائون نے رپورٹ جمع کرانے کیلئے مہلت طلب کی ،عدالت نے ایس ایچ اوماڈل ٹاؤن کی استدعا منظور کر لی اوردوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی۔