• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ: دو بھائیوں کو ہلاک کرنے والے گروہ کا سرغنہ6 ساتھیوں سمیت گرفتار

کوئٹہ (نسیم حمید یو سف زئی ) کلی پائند میں تین ماہ قبل موٹرسائیکل چھینے کے دوران فائرنگ کر کے دو بھائیوں کو ہلاک کرنے والے گروہ کے سرغنہ کو چھ ساتھیوں سمیت گرفتار کر کے چھینی گئی چھ موٹرسائیکلیں ٗ موبائل فونز ٗ نقدی اور تین ٹی ٹی برآمد کر لئے گئے۔ 40سے زائد موٹرسائیکلیں چھننے اور 50سے زائد افراد کو زخمی کرنے چھینی گئی موٹرسائیکلیں نوشکی اور مستونگ میں 18ہزار روپے میں فروخت کرنے پانچ سال سے شہر کے مختلف علاقوں میں وارداتوں کا انکشاف کیا۔ ایک ساتھی کو شہباز ٹائون میں موٹرسائیکل چھننے کے دوران رنگے ہاتھوں پکڑے جانے کے بعد پورا گروپ دھرلیا گیا۔پولیس ذرائع کےمطابق چار روز قبل ایس ایچ او صدر اعجاز احمد اور دیگر عملے نے شہباز ٹائون میں دوران گشت موٹرسائیکل چھننے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک راہزن عبدالنبی کو گرفتار کر کے ایک ٹی ٹی قبضے میں لے لی تھی دوران تفتیش گرفتار ملزم نے انکشاف کیا کہ ان کا چھ افراد پر مشتمل ایک گروپ ہے جس کا سرغنہ بسمہ اللہ ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ ملزم نے انکشاف کیا کہ تین ماہ قبل رمضان میں اپنے دو ساتھیوں عزیز اللہ اور بخشو عرف لیاقت کے ہمراہ کلی پائند خان میں شکار کی تلاش میں تھے کہ اسی دوران دو نو جوان موٹرسائیکل پر آ رہے تھے سے جہیں اسلحہ دیکھا کر موٹرسائیکل موٹرسائیکل چھیننے کی کوشش کی دونوں نے مزاحمت کی تو ہم نے ان پر فائرنگ کر دی اور موٹرسائیکل لے کر فرار ہو گئے۔ٹی وی پر ہمیں پتہ چلا کہ جن کو گولیاں ماری تھیں ان کے نام رحمت اللہ اور عبداللہ بتائے گئے۔ ملزم نے مزید انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ پانچ سال سے شہر کے مختلف علاقوں میں وارداتیں کر کے 40سے زائد موٹرسائیکلیں اور 50سے زائد افراد کو زخمی کر کیا ۔ چھینی گئی موٹرسائیکلیں سرغنہ بسم اللہ 18 ہزار روپے کی خریدتا تھا اور پھر نوشکی اور مستونگ جا کر فروخت کر دیتا تھا ۔پولیس نے اس کی نشاندہی پر سرغنہ بسمہ اللہ ٗ عز یر اللہ ٗ ذیشان ٗ بخشو عرف لیاقت ٗ اور نیاز احمد کو گرفتار کر کے چھینی گئیں چھ موٹرسائیکلیں ٗ موبائل فونز ٗ ہزاروں روپے کی نقدی اور تین ٹی ٹی برآمدلیں جبکہ تین ملزمان کو ائیر پورٹ پولیس کے حوالے کر دیا گیا ۔
تازہ ترین