• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اڈیالہ جیل میں نوازشریف ،مریم نواز سے رشتہ داروں،لیگی رہنماؤں کی ملاقاتیں

راولپنڈی(نمائندہ جنگ)اڈیالہ جیل میں جمعرات کو نوازشریف اور مریم نواز سے ان کے رشتہ داروں، ن لیگی رہنماوں اور کارکنوں نے ملاقاتیں کیں شہباز شریف نےبھائی سے ایک گھنٹہ ملاقات کی، طبعیت ناسازی کی وجہ سے کیپٹن صفدر کسی سے نہ ملے،جمعرات کی صبح سابق وزیراعظم کو احتساب عدالت میں پیشی کے لئے لے جایاگیا، دن ساڑھے بارہ بجے کے قریب اڈیالہ جیل واپس منتقل کیا گیا جس کے بعدتقریباً ڈیڑھ بجے کے قریب ملاقاتوں کا سلسلہ شروع ہوا،ذرائع کاکہناہے کہ نوازشریف سے شہبازشریف نے چار سےپانچ بجے تک تقریباًایک گھنٹہ ملاقات کی اس سے قبل ان سے حمزہ شہباز،سلمان شہبازان کی فیملی کے دیگرارکان کی ملاقات ہوئی، نواز شریف سے ملاقات کرنے والے دیگرافرادمیں چود ھر ی ندیم خادم ،تنویراسلم ،چودھری ذوالفقاراحمد بھنڈر ، چو دھر ی قیصر بھنڈر،تنویراسلم ،سمیع اللہ خان ،عظمٰی بخاری،سمیراکومل ، مریم اورنگزیب ،طاہرہ اورنگزیب ،منیب الحق اوکاڑا، امیر مقام ،شیخ آفتاب اٹک ،عارف خان سندھیلا،دیوان مشتاق ،قمرریاض خان ،عبدالرؤف مغل ،سینیٹر ساجد میر، سینیٹرحافظ عبدالکریم ،میاں جاویدلطف، خواجہ محمد آصف، مصدق ملک اوردیگرراہ نماشامل تھے۔ طبعیت ناسازی کی وجہ سے کیپٹن صفدر سے کسی کی ملاقات نہ ہوسکی۔
تازہ ترین