• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوابی الیکٹرانک میڈیا ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام سلیم صافی کے حق میں ریلی

صوابی(نمائندہ جنگ )صوابی الیکٹرانک میڈیا ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام سوشل میڈیا پر سینئر صحافی اوراینکرپرسن سلیم صافی کے خلاف منفی پروپیگنڈے کے خلاف صدر محمد فاروق کی صدارت میں احتجاجی مظاہرہ کیاگیا ۔ صحافیوں نے جنرل بس اسٹینڈ سے امن چوک تک ریلی نکالی۔مظاہرین نے بینر ز اور پلے کارڈز اُٹھا رکھے تھے مظاہرے میں صحافی برادری کے علاوہ سیاسی و سماجی تنظیموں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پرسینئر صحافی جلیل احمد خان ، جنرل سیکرٹری عظمت خان ، سینئر نائب صدر محمد عادل ، پی پی پی کے رہنما صفدر علی ، جے یو آئی کے رہنما حافظ عبدالمنعم ، پیرا میڈیکس ایسو سی ایشن کے صدر فضل حکیم اور دیگر نے خطاب کر تے ہوئے سلیم صافی کے خلاف سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈہ کی شدید مذمت کر تے ہوئے کر تے ہوئے مطالبہ کیا کہ ان کے خلاف پرو پیگنڈہ بند کیا جائے۔ سلیم صافی کی آواز دبانے کو آزادی صحافت پر حملہ تصور کرینگے صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے اس پر قدغن لگانا جمہوریت کے منافی ہے پاکستان کی تمام صحافی برادری سلیم صافی کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

تازہ ترین