سکھر (بیورو رپورٹ) تھانہ سی سیکشن کی حدود تھرمل پاور ہاؤس کے قریب خاتون نے اپنے بچوں سمیت خود کشی کی کوشش کی، اطلاع پر پولیس نے پہنچ کر خاتون اور بچوں کو تحویل میں لے لیا۔ صائمہ نے بتایا کہ شوہر اور دیور کے تشدد سے تنگ آکر بچوں سمیت خود کشی کرنا چاہتی تھی، پولیس نے خاتون اور بچوں کو اس کے بھائی امجد کے حوالے کردیا۔