• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کھلاڑیوں کیلئے سب کچھ کیا، مگر نتیجہ صفرآیا ہے،پی ایچ ایف

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان ہا کی فیڈریشن کے ڈائر یکٹر نوید عالم کا کہنا ہے کہ ایشین گیمز میں خراب کارکردگی مایوس کن ہے۔کھلاڑیوں نے پاکستان کی عزت کا خیال نہیں کیا۔ ہاکی فیڈریشن نے مشکلات میں کھلاڑیوں کیلئے سب کچھ کیا، مگر نتیجہ صفرآیا ہے۔وزیر اعظم پاکستان اور صدر پی ایچ ایف کھلاڑیوں کے خلاف سخت ایکشن لیں اور مستقل ناکام کھلاڑیوں سے نجات حاصل کی جائے۔غیر ملکی ٹیم انتظامیہ کی تعیناتی کا بھی ٹیم کی کارکردگی پر کوئی اثر نہیں پڑسکا۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سابق صدر اور ماضی کے عظیم کھلاڑی اختر رسول نے کہا کہ ہاکی اولمپیئن جذبات کے بجائے حقیقت پسندی سے کام لیں۔ تنقید کریں مگر اچھے میچ اور کارکردگی کی بھی تعریف کریں۔بڑے میچ میں پریشر بھی بڑا ہی ہوتا ہے ۔اختر رسول نے کہا کہ بڑے میچ میں ہار جیت کھیل کا حصہ ہوتی ہے ۔طویل عرصہ بعد پاکستان نے بھارت کے خلاف اچھا کھیل کا مظاہرہ کیا۔بھارت کے خلاف میچ میں گرین شرٹس نے عمدہ کھیل پیش کیا ، گول مس کرنے سے ٹیم کو نقصان ہوا۔میچ میںگول کیپر نے بھی اچھا کھیل پیش کیا ۔
تازہ ترین