• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لوکل گورنمنٹ نے میونسپل کارپوریشن ملتان سے بوسن ہال کا فرنیچر واپس مانگ لیا

ملتان (سٹاف رپورٹر) لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ نے میونسپل کارپوریشن ملتان سے بوسن ہال کا فرنیچر واپس مانگ لیا ۔ بتایا گیا ہے کہ بلدیاتی ایکٹ 2013کے تحت ٹاونز کو ختم کرکے میونسپل کارپوریشن او رضلع کونسل میں تبدیل کئے گئے چند ہفتے قبل میئر ملتان نوید الحق آرائیں کی جانب سے چیئرمینوں کا خفیہ اجلاس بلایا گیا جس کیلئے بوسن ٹائون ہال سے فرنیچر میونسپل کارپوریشن دفتر منتقل کیا گیا لیکن اب ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ملتان نے نوٹس لیتے ہوئے فرنیچر واپس کرنے کی ہدایت کردی ہے ۔
تازہ ترین