• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہالی ووڈ کی مشہور اداکارہ سلمیٰ ہائیک 52 برس کی ہوگئیں


ہالی ووڈ کی مشہور آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ سلمیٰ ہائیک نے اپنی زندگی کی 52 بہاریں دیکھ لیں۔

2ستمبر 1966 کو میکسیکو میں پیدا ہونیوالی اداکارہ سلمیٰ ہائیک کو ہالی ووڈ کی فلم فریدہ میں بہترین کردار نگاری پر آسکر ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔

سلمیٰ کی والدہ ایک اوپرا سنگر تھیں جبکہ ان کے والد ایک آئل کمپنی کے ایگزیٹو تھے۔ سلمیٰ نے فن اداکاری سیکھنے کیلئے 1991 میں امریکا کا رخ کیا۔

1997میں ریلیز ہونیوالی فلم فولس رش ان کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے ان کا شمار ہالی ووڈ کی صف اول کی اداکاراؤں میں ہونا شروع ہو گیا۔سلمیٰ ہائیک کی مشہور فلموں میں ڈسک ٹل ڈان،وائلڈ وائلڈ ویسٹ،دی ہٹ مینز باڈی گارڈ،گرون اپس 2اور فریدہ شامل ہیں۔

واضح رہے کہ سلمیٰ ہائیک خواتین کے گھریلو تشدد کے خلاف بھی امدادی کام میں مصروف رہتی ہیں،‘ ہائیک نے اس سلسلہ میں ‘‘Chime For Change ’’ این جی او بھی بنا رکھی ہے جس میں لڑکیوں اور خواتین کے حقوق کے لیے کام کیا جاتا ہے جب کہ اس کام میں سلمیٰ ہائیک کی معاونت بیونسے کر رہی ہیں۔

تازہ ترین