صوابی (نمائندہ جنگ ) صوابی میں مختلف واقعات کے دوران دو افراد جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او بخت افضل خان نے اطلاع ملنے پر پولیس پارٹی کے ہمراہ موضع زروبی میں واقع پیہور نہر سے بوری میں بند لاش بر آمد کر لی لاش انتہائی سڑی ہوئی تھی جس کی صرف ہڈیاں موجود تھیں اورکوئی شناخت ممکن نہیں تھی۔ پولیس ذرائع کے مطابق لاش کی شناخت کے لئے ڈی این اے ٹیسٹ کرایا جائیگا مقتو ل نے سبز رنگ کے کپڑے پہنے ہوئے تھے۔ پولیس نے لاش امانتاً دفنا دی۔ دریں اثناء کنڈ پارک کے مقام پر دریائے سندھ میں نہانے کے دوران اٹھارہ سالہ ثناء اللہ سکنہ تورڈھیر گہرے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا ۔مقامی غوطہ خوروں نے کافی جدوجہد کے بعد لاش نکال لی اور بعد ازاں سپرد خاک کر دیا گیا۔