• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طالبات کو ہراساں کرنے کے واقعات قابل مذمت ہیں، سماجی تنظیمیں

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) سندھ کی جامعات میں طالبات کو ہراساں کیے جانے کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے مختلف تنظیموں کی جانب سے احتجاجی مظاہرے کیے گئے، اس دوران طلباء اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شدید نعرے بازی کی، جمالی ورلڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن، آل اسٹو ڈنٹس ایکشن کمیٹی، سندھیانی تحریک اور دیگر تنظیمیں سراپا احتجاج رہیں، احتجاجی مظاہرےکی قیادت فراز چانڈیو، ہارس سوڈھر اور دیگر نے کی۔ اس موقع پر طالب علموں اور رہنماؤں نے کہا کہ نوابشاہ یونیورسٹی اور ٹنڈو جام یونیورسٹی کی طالبات کو حراساں کرنے کے معاملات قابل مذمت ہیں، ایسے اقدامات کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میکنزم بنائےحکومت سندھ مذکورہ معاملات کی روک تھام کے لیے میکنزم بنائےتاکہ طالبات محفوظ رہ سکیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ معاملے کی شفاف تحقیقات کرائی جائے اور سندھ کی طالبات کو مکمل طور پر تحفظ فراہم کیا جائے۔

تازہ ترین