• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نندی پور ریفرنس،بابر اعوان ،پرویز اشرف سمیت 7ملزمان 18ستمبر کو احتساب عدالت طلب

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) احتساب عدالت نے نندی پور پاور پراجیکٹ میں تاخیر سے قومی خزانے کو 27 ارب کا نقصان پہنچانے پر سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور سابق وفاقی وزیر قانون بابر اعوان سمیت 7 ملزمان کو 18 ستمبر کو طلب کر لیا ہے۔قومی خزانے کو 27ارب نقصان پہنچانے کا الزام،دیگر ملزمان میں مسعود چشتی، جسٹس (ر) ریاض، ڈاکٹر ریاض،شاہد رفیق اور شمائلہ محمود شامل، بدھ کو اسلام آباد کی احتساب عدالت نمبر 2 کے جج محمد ارشد ملک نے نندی پور پاور پراجیکٹ میں نیب کی جانب سے دائر ریفرنس پر کارروائی آگے بڑھاتے ہوئے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اور تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان کے 18 ستمبر کو عدالت طلبی کے سمن جاری کیے ہیں۔ احتساب عدالت نے ریفرنس میں نامزد دیگر ملزمان سابق سیکریٹری قانون مسعود چشتی، جسٹس (ر) ریاض بطور سیکریٹری قانون، سابق سینئر جوائنٹ سیکریٹری ڈاکٹر ریاض، سابق سیکریٹری پانی بجلی شاہد رفیق اور سابق ریسرچ کنسلٹنٹ شمائلہ محمود کو بھی ملزم نامزد کیا گیا ہے، ان ملزمان کے بھی 18 ستمبر کے لیے طلبی کے سمن جاری کیے ہیں۔

تازہ ترین