• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس دیپک مشرا نے ہم جنس پرستی کو جرم قرار دینے والا سیکشن 377 منسوخ کر دیا۔

سپریم کورٹ آف انڈیا کے 5 ججوں پر مشتمل بنچ نے ہم جنس پرستی سے متعلق کیس کی سماعت کی اور 17 جولائی کو محفوظ کیا گیا فیصلہ پڑھ کر سنایا۔

دوران سماعت عدالت کے 5 رکنی بینچ نے متفقہ طور پر فیصلہ دیا کہ ہم جنس پرستوں کوعام شہریوں کےحقوق حاصل ہیں اور ہم اس عمل کو جرم قرار دینے والا سیکشن 377 منسوخ کرتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس عدالتی فیصلے کے بعد اب بھارت میں ہم جنس پرستی جرم نہیں ہوگی۔

بھارتی چیف جسٹس نے فیصلہ سناتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ ایک دوسرے کے حقوق کا احترام کرنا اعلیٰ ترین انسانیت ہے۔

تازہ ترین