راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک راولپنڈی کے جج محمد اصغر خان نے بینظیر بھٹوقتل کیس میں اشتہاری ملزم سابق صدر پرویز مشرف کی جائیداد کی تفصیلات سے متعلق مقدمہ کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 25اکتوبر تک ملتوی کر دی گزشتہ روز بھی ایف آئی اے کی طرف سے کوئی اہلکار پیش نہیں ہوا، بینظیر قتل کیس میں ضمانت کے بعد بیرون ملک فرار ہونے کے بعد گزشتہ سال عدالت نے پاکستان میں ملزم کی جائیداد سے متعلق تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دیا تھا جس کے بعد ایف آئی اے پرویز مشرف کے چند بینک اکائونٹس اور جائیداد کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے مزید اثاثوں کی چھان بین کیلئے مسلسل وقت لے رہی ہے۔