کوئٹہ ( سٹی ڈیسک ) صوبائی وزیر صحت میر نصیب اللہ مری نے کہا ہے کہ یوم دفاع کا جذبہ صرف 6 ستمبر تک محدود نہیں بلکہ اس کی حقیقی روح سال بھر زندہ رہتی ہے اہل پاکستان اور افواج پاکستان کا یہ جذبہ پوری دنیا دیکھ چکی ہے بلخصوص گزشتہ 17 سال سے دہشتگردی کے خلاف ہونے والی کٹھن اور غیر روایتی جنگ میں جس طرح ہمارے بچوں ، بوڑھوں ، جوانو ں ، عورتوں اور پاک فوج وسیکورٹی فورسز سمیت ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے قربانیاں دی ہیں ان کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی شہدا اور غازیوں کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے مادر وطن اور اس دھرتی ماں کے دفاع کا فریضہ بخوبی انجام دیا اور اپنے ملک کی سرزمین سے دہشتگردی اور شدت پسندی کے خاتمے میں کردار ادا کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بہت قربانیاں دی ہیں ان کا عالمی دنیا کو اعتراف کرنا چاہئے یوم دفاع پاکستان کو منانے کا مقصد اپنے شہداءکی قربانیوں کو یاد کرنا ہے کہ ہم اپنے وطن عزیز کے دفاع سے غافل نہیں جس طرح قوم نے 1965 کے خلاف جنگ میں جس عزم اور جرات کا مظاہرہ کیا اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے ہم سب نے مل کر قومی مسائل کا مقابلہ کر کے بانی پاکستان کے اصول ایمان اتحاد اور تنظیم پر کاربند رہ کر آگے بڑھنا ہے ۔