مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہبازنےکہا ہے کہ انسان دھاندلی سے جیت تو جاتا ہےمگر جیت کر بھی ہار جاتا ہے، عزت کرسیوں سے نہیں ہوتی بلکہ عزت اللہ دیتا ہے۔
لاہور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئےحمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ پاکستانیوں کے ووٹ پر ڈالے گئے ڈاکے کو آسانی سے ہضم نہیں ہونے دیں گے،اسمبلیوں کے اندر اور باہر آواز اٹھاتے رہیں گے،22کروڑ عوام کے مسائل کا حل تلاش کرنا کسی کنٹینر کا تماشہ نہیں ، اگر بلدیاتی اداروں کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی تو اسمبلیوں میں ان کا گھیراؤ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں ووٹ نوازشریف کو ڈالاتھا یہ جعلی وزیراعظم کہاں سے آگیا،نوازشریف نے جو بجلی صنعتوں کو دی تھی وہ بھی واپس لے لی گئی۔
حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے بھاشا ڈیم کے نام پر کیے گئے غبن کی تحقیقات کرائیں،نوازشریف نے100 ارب روپے بھاشا ڈیم کیلئے مختص کیے تھے۔
رہنما مسلم لیگ ن کا کہنا ہے کہ نوازشریف کو کہا گیا تھا بجلی گیس کے ریٹ بڑھادو، مگر نوازشریف نے منع کردیا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ جمعہ جمعہ 8 دن ہوئے ہیں شہروں میں 6،6 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ شروع ہوگئی ہے،دیہاتوں میں 14،14 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔
حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ22 مہینے اورنج لائن پر کام معطل رہا ،اور اب کہتے ہیں کہ اس منصوبے کو مکمل کرو۔