حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے احکامات پر سیشن کورٹ حیدرآباد میں شجرکاری مہم شروع کردی گئی، جمعہ کو سیشن کورٹ کے احاطے میں نیم کے درجنوں پودے لگائے گئے ۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ احمد علی ایم شیخ کی ہدایات پرممبر انسپکشن ٹیم ٹو عبدالرزاق کی جانب سے سیشن جج حیدرآباد سمیت سندھ کے تمام اضلاع کے سیشن ججز کو بھیجے گئے احکامات میں کہاگیاتھا کہ عالمی سطح پر ماحولیاتی تبدیلی، موسمیاتی تغیر سے ہونے والے نقصانات کو روکنے کے لئے تمام سیشن ججز سیشن کورٹ اوردیگرعدالتوں کے احاطوں میں کم از کم سو نیم کے پودے لگائیں اور پودوں کے حصول کے لئے محکمہ جنگلات سے رابطہ کیاجائے۔ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے احکامات پر پہلے مرحلے میں جمعہ کو سیشن کورٹ حیدرآبادکے احاطے میں نیم کے درجنوں پودے لگائے گئے۔