• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر ،یوٹیلٹی اسٹورز ملازمین کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

سکھر (بیورو رپورٹ) یوٹیلٹی اسٹورزکے ملازمین نے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں یوٹیلٹی اسٹورز پر اشیائے خوردونوش کو بند کیا جارہا ہے۔اسٹور کی بندش سے ملک بھر میں یوٹیلٹی اسٹورز پر اشیاء کی دستیابی نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور یوٹیلٹی ملازمین کی نوکریاں بھی خطرے میں پڑگئی ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ یوٹیلٹی اسٹورز پر اشیا کی بندش کا نوٹس لیا جائے اور اشیائے خوردونوش فراہم کی جائیں۔
تازہ ترین