• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب کے ضلع چکوال میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ نے پنجاب کے ضلع چکوال میں تیل اور گیس کےنئے ذخیرہ کی دریافت کا اعلان کیا ہے ،پی پی ایل کے مطابق کرسال بلاک کے تلہ گنگ ایکس ون سے یومیہ 313بیرل تیل اور 77 پی ایس آئی گیس حاصل ہوگی۔ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان پیٹرولیم نے پنجاب کے ضلع چکوال میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت کر لیے ہیں۔ ان ذخائر سے یومیہ 313بیرل تیل اور 77پی ایس آئی گیس حاصل ہوگی۔ پی پی ایل پنجاب کے ضلع چکوال کے مقام کرسال بلاک کے تلہ گنگ ایکس ون کنوئیں کا 100 فیصد حصے دار ہے۔تلہ گنگ کنویں کی کھدائی کا آغاز 24 مئی 2018 کو ہوا تھا جہاں سے کنویں سے حاصل شدہ مواد کی جانچ کے دوران کنوئیں سے تیل حاصل ہوا۔ کنویں کی مزید کھدائی کے بعد بلند شرح پر تیل کے بہائومیں اضافے کے امکانات ہیں۔
تازہ ترین