• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشہور ہالی ووڈ اداکار و ہدایتکار وِل اسمتھ کی اہلیہ جیڈ اپنکٹ کو لگتاہے کہ وِل اسمتھ کے ساتھ کام کرنا کافی مشکل کام ہے۔ جیڈا کے مطابق ان کے شوہر وِل اسمتھ کافی ڈیمانڈنگ ہیں اور اسی سبب ان کے ساتھ کام کرنا آسان نہیں، لیکن جب بھی یہ دونوں ایک ساتھ کام کرتے ہیں تو نتیجہ اچھا ہی نکلتا ہے۔ جیڈا کا کہنا ہے کہ وِل اسمتھ سے بہتر یہ کوئی نہیں جانتا کہ وقت اور زمانے کی مناسبت سے لوگ کس وقت کیا دیکھنا چاہیں گے اور یہی ان کی کامیابی کا راز ہے۔ جیڈا کے مطابق وِل ایک با صلاحیت اداکار ہیں اور دوسروں سے بھی اتنی ہی صلاحیت کی توقع رکھتے ہیں، جتنی ان میں خود ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جب دونوں اپنے لئے گھر ڈھونڈرہے تھے تو ڈیمانڈنگ وِل اسمتھ نے بھی یہاں بڑی ریاضت سے کام لیااور جب تک انہیں تشفی و تسلی نہیں ہوگئی تب تک انہوں نے گھر کو ’اوکے‘ نہیں کیا۔

کیلیفورنیا کے علاقے کیلاباسزمیں واقع 25ہزار اسکوائر فٹ پر محیط وِل فیملی کے شاندار آشیانے کے بارے میں افواہ اڑی تھی کہ یہ فروخت ہونے والا ہے اور ا س کی بولی 42 ملین ڈالر تک جاپہنچی تھی لیکن جیڈا نے ان افواہوں کی تردیدکی کہ وہ لوگ اپنا گھر بیچ رہے ہیں۔ وِل اور جیڈا قدرت سے جڑے رہنے کو ترجیح دیتے ہیں، اسی لیے اورگینک اور قدرتی چیزیں پسند کرتے ہیں۔ انہوں نےاپنے فیملی کی زندگی دلچسپیوں سے بھرپور بنانے کیلئے جس قدر ہو سکا اپنے آشیانے کو ہرا بھر ا اور قدرتی ماحول سے مالا مال بنا ڈالا تاکہ ان کے پائوں زمین پر ہی جمے رہیں۔

اس گھر کی تعمیر 2003ء میں شروع ہوئی اور اس کا ایکسٹیریئر دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے۔ ایسا لگتاہے جیسے آپ الف لیلیٰ کی داستان میںبیان کردہ کسی محل میں داخل ہورہے ہوں یا ابھی یہاں آپ کوسند باد اپنے قالین پر اڑتا ہو انظر آئے گا۔ تاہم اس قسم کے بیرونی داخلی راستے یا دروازے آپ کو شمالی بھارت میں بھی نظر آتےہیں ، ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے وِل اسمتھ نے ہندوستانی طرز تعمیر سے متاثر ہو کر اپنے گھر کی تعمیر کروائی ہو۔

اینٹرینس ہال

مرکزی دروازے سےاس قلعہ نما گھر میں داخل ہوتے ہی آپ کو محسوس ہو گا کہ آپ کسی شاہانہ طرز کے محل میں موجود ہیں۔ لیکن جس قالین پر آپ اپنے قدم رکھیں گے وہ گائے کی کھال کا بنا ہوا ہے ۔ سیدھے ہاتھ پر قد آور آئینہ اوراتنے ہی بڑے پھولوں سے سجے گلدان آپ کو وِل فیملی کے ذوق کی داددینے پر مجبور کردیں گے، بائیں ہاتھ پر ایک خوبصور ت زینہ بنا ہوا ہے، جو آپ کو بالائی منزل پر لے جائےگا۔

لِونگ روم

لِونگ روم کے ایک لاؤنج میں1930ء کی تانبےکی بنی لالٹین، 1960ء کی برازیلین روز وو ڈکرسیاں، چمڑے کے بنے صوفے اور بیج کلر کا قالین آپ کا استقبال کرے گا۔ لِونگ روم کا دوسرا لائونج مستطیل ہے، جو قدرتی روشنیوں سے دمکتا رہتا ہے۔ اس کا فرش اور چھت، دونوںہی نیلگوں ہیں ، دواطراف بڑے ہاتھی دانت ایستادہ ہیں اور بائیں طر ف پڑی لالٹینیں مراکش سے آئی ہے۔ بڑ ے ستونوں کے درمیان رکھا صوفہ پٹ سن کی رسیوںسے لپٹا ہواہے۔

ڈائننگ ایریا

یہاں زنگ آلود یا زنگ کے رنگ والے (رسٹک) شہتیر، چاروں اطرا ف کئے گئے زرد رنگ میں پراسرار لیکن آرٹسٹک لُک دیتے ہیں۔ یہاں کا ٹیبل اپنی مرضی سے چھوٹا یا بڑا کیا جاسکتاہے، اس پر لینن کی شیٹ موجود ہے اور ہر طرف اخروٹ کی لکڑی کی کرسیاں رکھی گئی ہیںجبکہ ان پر ڈالے گئے غلافوں کو کانسی سے اسٹیپل کیا گیا ہے۔ فرش پر ریشم اور لکڑی سے بنا قالین مکینوں کوآرام پہچانے میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھتا۔ ڈائننگ روم کے کونے پر ایک ٹیک ووڈ کا دروازہ ہے، جو ایک سیٹنگ روم میں کھلتا ہے، جہاں چٹانوں کے خوبصورت پتھروں سے بنا فانوس چاروں طرف روشنی بکھیرتے ہوئے کمرے کو خوابناک بنا دیتاہے۔

کچن میں آپ کو19ویں صدی کے نورستانی شاہ بلوط کے بنے کیبنٹ نظر آئیں گے۔ بریک فاسٹ ایریا میں لگی مہنگی کھڑکیوں سے باہر بنی جھیل کے نظارے لیے جاسکتے ہیں۔ یہ جھیل گھرانےکی سب سے پسندیدہ جگہ ہے۔ اس کے علاوہ بلی کے رہنے کی جگہ جیسا ایک کمرہ بنا ہوا ہے، جہاں اسکائی لائٹس کا ڈیرہ ہے۔ اس کمرے میں جیڈا مراقبہ کرتی ہیں۔ ساتھ ہی وِل کا ریکارڈنگ اسٹوڈیو ہے، جہاں وِل نے 2010ء کا مشہور گانا "Whip My Hair"ریکارڈ کیا تھا۔ اس اسٹوڈیو کے بائیں طرف شاندار قسم کاپول روم ہے، جہاں فیملی اسنوکر کھیلتی ہے۔ فیملی کے اسکریننگ روم میں آرام دہ کرسیاں ہیں اور یہاں پرروشنی فراہم کرنے کی ذمہ داری مراکش سے آئی ہوئی لالٹینوں کی ہے۔

ہال کا راستہ مجسموںجیسے فرنیچر اور بلیک اینڈ وائٹ تصویروں سے سجا ہوا ہے۔ بچوں کابیڈ روم کینوپی اسٹائل کا ہے، جہاںایک بیڈکے اوپر دوسرا بیڈ لگاہواہے، جسے بنک بیڈ بھی کہا جاتا ہے، جبکہ جیڈا کا بیڈ روم بھی جدید اور کلاسک اسٹائل کا امتزاج ہے۔ 

تازہ ترین