ملتان(نمائندہ جنگ) تھانہ گلگشت کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے بینک میں نصب اے ٹی ایم، کھول کر لے کر جانے کی کوشش کی جیسے شہری نے 15 پر کال کر کے ناکام بنا دیا ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئےواضح رہے اس سے قبل بھی گلگشت کے علاقے سے ملزمان نے اے ٹی ایم کھول لی تھی اور کیش سمیت لے کر فرار ہو گئے تھےتفصیل کے مطابق بند بوسن کے رہائشی کی بہادری نے اے ٹی ایم بچا لی، محمد انور مشین سے رقم نکالنے کے لئے گیا جہاں پر نیلے رنگ کے کپڑوں میں دو افراد اے ٹی ایم کھول رہے تھے، شک ہونے پر محمد انور نے 15 ریسکیو پر کال کی جس پر ملزمان نے باہر نکل کر فائرنگ کر دی محمد انور نے کار بھگا لی، کال سنتے ہی پولیس کی نفری بوسن روڈ پر پہنچی، اور منیجر کو کال کیا جس نے آکر دیکھا تو مشین کھلی ہوئی تھی جو کہ بال بال بچ گئی ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے پولیس ملزمان کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہے ایس پی گلگشت صفدر مہدی کے مطابق ملزمان کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں تصویر نہیں آسکی ملزمان نے کیمرے پر شاپر چڑھا دیا تھا تاہم ملزمان کی تلاش جاری ہے جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا ۔