آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
ہفتہ14؍ شعبان المعظم 1440 ھ20؍اپریل 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان :زکریا یونیورسٹی میں طلبا تنظیموں کا جھگڑا شدت اختیار کرگیا

ملتان کی بہائوالدین زکریا یونیورسٹی میں طلبا تنظیموں کا جھگڑا شدت اختیار کرگیا ۔

ایک تنظیم کے 20 سے 25افراد نے ہاسٹل کے کمرے میں گھس کر حریف تنظیم کے ایک نہتے طالب علم پر تشدد کا نشانہ بنایا ۔

تشدد کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ، زخمی طالب علم نے یونیورسٹی انتظامیہ کو تحریری طورپر آگاہ کردیا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ واقعہ یونیورسٹی کے اندر کا ہے ، انہیں درخواست ملی تو کاروائی کی جائے گی۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں