• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چارسدہ کی باچا خان یونیورسٹی میں تعلیمی سلسلہ بحال

Latest News
چارسدہ......علم دشمنوں کے عزائم خاک میں مل گئے۔ چارسدہ کی باچا خان یونی ورسٹی میں تعلیمی سلسلہ بحال ہوگیا،پر عزم طلبا کا علم کی شمعیں کبھی نہ بجھنے دینے کا عزم لیے درس گاہ واپسی،طالبات کے حوصلے بھی چٹانوں کی مانند مضبوط ہیں۔

طالبات کہتی ہیں وہ کسی سے ڈرنے والی نہیں۔ سیکیورٹی انتظامات بڑھادیے گئے۔لیڈیز ایلیٹ فورس اہل کار بھی تعینات کی گئی ہیں۔علم دشمنوں کے عزائم خاک میں ملانے کےلیے چارسدہ میں مادر علمی کے در پھر سے طلبا کےلیے کھل گئے۔

خوف و دہشت کو اپنے پیروں تلے روندتے طلبا اور طالبات یونی ورسٹی واپس آئے تو استقبال کےلیے موجود یونی ورسٹی انتظامیہ نے ان کے مشن کی عظمت کا احساس دلایا۔

یونی ورسٹی میں قدم رکھتے ہی بچھڑنے والے ساتھیو ں کی یاد نے انہیں غمگین ضرور کیا مگر یہی یاد طلبا کے حوصلوں کو مزید پختہ کررہی ہے کہ وہ علم کی روشنی سے اندھیروں کو مٹائیں گے ،کچھ طالبات کو آنے سےٹوکا بھی گیا مگر وہ کہتی ہیں وہ کسی سے ڈرنے والی نہیں۔

آج تعلیمی سلسلے کے آغاز پر جامعہ میں سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے، سیکیورٹی پر خواتین ایلیٹ اہل کار بھی مامور ہیں اور ہر ایک کو تلاشی کے بعد داخلے کی اجازت دی جارہی ہے۔

25 دن تعطیل کے دوران یونی ورسٹی کے حفاظتی اقدامات بھی اٹھائے گئے ہیں، چاردیوار ی پر نئی خاردار تاریں لگائی گئی ہیں، مزید سی سی ٹی وی کیمرے نصب کر دیے گئے ہیں۔
تازہ ترین