• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گارنٹی دیتا ہوں عطیات صرف ڈیمز کی تعمیر پرخرچ ہونگے، چیف جسٹس

اسلام آباد(اے پی پی)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ آج ملک اپنے وسائل سے ڈیمز تعمیر کر سکتا ہے اور اس مقصد کے لئے قرضے نہیں لئے جائیں گے،گارنٹی دیتا ہوںعطیات صرف ڈیمز کی تعمیر پرخرچ ہونگے۔ اتوار کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور سپریم کورٹ اس بات کی گارنٹی دیتا ہے کہ قوم کی جانب سے دیئے گئے عطیات صرف ڈیمز کی تعمیر پر ہی خرچ ہوں گے۔ ایک سوال کے جواب میں چیف جسٹس نے کہا کہ وکلاءبرادری، بار کونسلز اور بار ایسوسی ایشنز بھی فنڈز ریزنگ کی مہم میں ان کے ساتھ تعاون کریں گی۔
تازہ ترین