• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سزائوں کیخلاف نوازشریف،مریم نواز اور کیپٹن(ر)صفدر کی اپیلوں کی سماعت آج ہوگی

اسلام آباد (خبر نگار) ایون فیلڈ ریفرنس میں سزاؤں کے خلاف سابق وزیر اعظم نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کی اپیلوں کی سماعت آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہو گی۔ عدالت عالیہ کے جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل ڈویژن بنچ نواز شریف فیملی کی اپیلوں کی سماعت کرے گا۔ یہی بنچ میاں نواز شریف ، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کی سزا معطلی اور ضمانت پر رہائی کی درخواستوں کی سماعت بھی کرے گا۔
تازہ ترین