اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ،وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیر خزانہ اسد عمر کو ٹیلی فون کیا ۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے وزیر خزانہ سے کہا کہ اقتصادی رابطہ کے پاس گیس کی قیمتوں میں اضافے کا اختیار نہیں ۔
سید مراد علی شاہ نے یہ بھی کہا کہ گیس کی قیمتوں میں اضافے کا اختیار مشترکہ مفادات کونسل کے پاس ہے ۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ درآمد شدہ ایل این جی اور مقامی گیس کی قیمتیں مشترکہ مفادات کونسل اجلاس میں طےکی جائیں ۔
سید مراد علی شاہ نے اسد عمر سے کہا کہ ای سی سی نےگیس کی قیمتوں میں اضافہ کیا تو سندھ حکومت عدالت کا دروزاہ کھٹکھٹائے گی۔
ذرائع کے مطابق گیس کی قیمت چاروں صوبوں کےعوام ادا کرتےہیں،وفاقی حکومت اسکی مجازنہیں ۔