آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار سے ملاقات کی اور انہیںڈیمز کی تعمیر کےلئے 1ارب59لاکھ روپے کا چیک دیا ۔
ترجمان سرپم کورٹ کے مطابق آرمی چیف نے چیف جسٹس آف پاکستان کو خط بھی لکھا ہےجس میں دیا مربھاشا ڈیمز کی تعمیر کے فیصلے کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔
آرمی چیف نے خط میں یہ بھی کہا کہ ڈیمز کی تعمیر جیسے قومی مقصد کےلئے پاک فوج کے تمام رینکس نے اپنا حصہ ڈالا ہے ،پاک فوج کے افسران بشمول سول افسران نے 2 ،2دن کی تنخواہ ڈیمز کے لیے دی۔
آرمی چیف کے خط میں مزید کہا کہ جونیئرکمیشنڈ افسران اور سپاہیوں نے ڈیمز کے لیے 1،1دن کی تنخواہ دی ہے۔