اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت پارلیمانی رہنمائوں کا اجلاس ہوا جس میں پی اے سی اور قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل اور پارلیمانی کارروائی پر مشاورت کی گئی ۔
اجلاس میں پبلک اکائونٹس کمیٹی کی سربراہی کےلئے ایاز صادق ،پرویز ملک اور خورشید شاہ کے ناموں پر غور کیا گیا ۔
اس موقع پر کمیٹیوں کے پرانے کوٹے اور طریقہ کار کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیاجس کے تحت اپوزیشن کو 16 اور تحریک انصاف کو 17 قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی ملے گی ۔
فیصلے کے تحت مسلم لیگ ن کو 9 ،پیپلز پارٹی کو 6 اور متحدہ مجلس عمل کو قومی اسمبلی کی ایک قائمہ کمیٹی کی سربراہی ملے گی ۔