• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایئرچیف اسکواش، طیب، عاصم، احسن اور فرحان محبوب پری کوارٹرفائنل میں

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)لیو او (ہانگ کانگ)، ایون یوئن، نافزوان عدنان (ملائشیا)، احمد حسینی ، میزن جمال، محمد ردا، کریم الفتحی، عمر عبد المغید، شہاب عیسم، یوسف سلیمان، کریم الحمامی، مصطفیٰ اصل (مصر) ، طیب اسلم، عاصم خان، احسن ایاز اور فرحان محبوب نے چیف آف ایئر اسٹاف انٹر نیشنل اسکواش چیمپئن شپ کے مردوں کے ایونٹ میں جبکہ رووان ایلاربی،فرح مومن،فریدہ مومن، مینا حمید، ندا عباس (مصر)، انانتانا پیسرٹریٹینکل (تھائی لینڈ)، تونگ تسز ونگ (ہانگ کانگ)، ٹیسا ٹر سکوئس (نیدر لینڈ) عریسو سادت موساوزادہ (ایران )، آمنہ فیاض ، فائزہ ظفر، مدینہ ظفر،مقدس اشرف، زویا خالد، زاہب کمال اور رفعت خان (پاکستان) نے خواتین کے ایونٹ میں کامیابی حاصل کرکے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ مین راونڈ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر پاکستان اسکواش فیڈریشن کے سینئر نائب صدر ایئر وائس مارشل شاہد اختر علوی مہمان خصوصی تھے جبکہ سیکرٹری طاہر سلطان بھی اس موقع پر موجود تھے۔ مصحف اسکواش کمپلکس اسلام آباد میں مردوں کے ایونٹ میں لیو او (ہانگ کانگ) بائی ملنے پر، ملائیشین کھلاڑی ایون یوئن نے ایرانی کھلاڑی سجاد زاریان جاہرومی کو تین۔ ایک سے، مصر کےاحمد حسنی نے پاکستانی کھلاڑی عباس زیب کو تین۔ دو سے، مصر کےمیزن جمال ومحمد ردا،کریم الفتحی، عمر عبد المغیدبائی ملنے پر، مصر کے ہی شہاب عیسم نے آسٹریا کے کھلاڑی عقیل رحمن کو تین۔ صفر سے، مصر کے یوسف سلیمان وکریم الحمامی بائی ملنے پر، مصرکے مصطفیٰ اصل نے پاکستانی کھلاڑی فرحان زمان کو بھی تین۔ صفر سے ، طیب اسلم نے شہاہجہاں خان کو تین۔ دو سے ، عاصم خان نے عماد فرید کو تین۔ صفر سے، احسن ایاز نے عامر اطلس کو بھی تین۔صفر (ریٹائر) سے، فرحان محبوب نے اسرار احمد کو جبکہ ملائیشیا کے نافزوان عدنان نے بائی ملنے پرپری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ خواتین کے ایونٹ میں مصرکی رووان ایلاربی،فرح مومن، فریدہ مومن، مینا حمید، ندا عباس بائی ملنے پر، مصر کی فریدہ مومن نے پاکستانی کھلاڑی صائمہ شوکت کو، تھائی لینڈ کی انانتانا پیسرٹریٹینکل نے پاکستانی کھلاڑی نور الہدیٰ کو، ہانگ کانگ کی تونگ تسز ونگ،نیدر لینڈ کی ٹیسا ٹر سکوئس بائی ملنے پر،ایرانی کھلاڑی عریسوسادت موساوزادہ نے پاکستانی کھلاڑی کومل خان کو ، آمنہ فیاض نے روشنا محبوب کو ، فائزہ ظفر ، مدینہ ظفر بائی ملنے پر، مقدس اشرف نے انعم مصطفیٰ عزیزکو، زویا خالدنے لائبہ احمد کو ، زاہب کمال نے فہمینہ عاصم کو اور رفعت خان نے مقدس جاوید کو شکست دیکر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔
تازہ ترین