• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان دشمن عناصر کو عوام میں کوئی پذیرائی نہیں ملے گی، جمعہ خان مری

فرینکفرٹ(سیّد اقبال حیدر) بلوچ رہنما ڈاکٹر جمعہ خان مری اپنے ایک روزہ دورے پر فرینکفرٹ آئے اور پاکستان،جرمن پریس کلب کے آفس کا دورہ کیا ۔یہاں مقامی صحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ چند مٹھی بھر بلوچ مودی حکومت کے اشاروں پر اپنے ذاتی مفاد کے لئے بلوچستان کا امن دائوں پر لگا رہے ہیں،مگر اب بلوچ عوام ان کے عزائم سمجھ چکے ہیں اور ایسے ملک دشمن عناصر کو عوامی حلقوں میں کسی قسم کی پزیرائی نہیں ملے گے،نمائیندہ جنگ کے اس سوال،کہ انھوں نے ملک دشمن تنظیموں کو خیرباد کہنے میں اتنے برس کیوں لگائے انھوں نے کہا کہ پاکستانی حکومتوں نے ماضی میں بلوچوں سے کئی بار معذرت کی اور بلوچوں کے جائز حقوق دینے کا وعدہ بھی کیا مگر ان سیاستدانوں نے اس کا کبھی عملی ثبوت نہیں دیا،ملک بھر کو قدرتی گیس فراہم کرنے والے صوبہ کی عوام اس نعمت سے محروم رہے اور گھانس پھونس جمع کر کے اپنے گھر کا چولھا جلا رہے ہیں،بلوچستان کی سرزمین قدرتی خزانوں سے مالا مال ہے مگر بلوچوں میں احساسِ محرومی موجود ہے اس احساس محرومی کا وہ بھی برسوں شکار رہے مگر اب پاکستان میں تبدیلی کے آثار نظر آ رہے ہیں اب انھیں قوی امید ہے کہ بلوچستان میں بھی پاکستان کے دیگرصوبوں کی طرح ترقی وخوشحالی ہو گی،ایک سوال کے جواب میں کہ کیا وہ پی ٹی آئی جوائن کریں گے انھوں نے کہا کہ وہ عمران خان کے ارادوں میں پختگی اور عزم دیکھ رہے ہیں اگر پی ٹی آئی کی اعلیٰ کارکردگی انھیں متاثر کرے گی تو وہ اس بارے میں کوئی مثبت فیصلہ کر سکتے ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ جرمنی میں ہی نہیں یورپ میں چند ملک دشمن نام نہاد بلوچ ہیں جو بھارتی لابی کے زرخرید ہیں اور انہی کی خوشنودی کے لئے پاکستان دشمن نعرے لگاتے ہیں ایسے افراد کی حوصلہ شکنی ہونا چاہئے،بلوچ محب وطن پاکستانی ہیں اور پاکستان کی سلامتی کے لئے ہر قربانی دیں گے ڈاکٹر جمعہ کے ہمراہ پاک ای یو فرینڈ شپ یورپ کے چیئرمین چوہدری پرویز اقبال لوہسر بھی اس نشست میں بلجیم سے آکر شریک ہوئے انہوں نے ڈاکٹر جمعہ کی یورپ تشریف آوری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کا دورہ یورپ میں سیدھے سادھے بلوچوں کو راہِ راست پر لانے میں یقینا مدد کرے گااور اٹھنے والی ملک دشمن آوازیں دم توڑ دیں گی۔
تازہ ترین