ملتان( سٹا ف رپو ر ٹر )حکومت نے دینی مدارس کی رجسٹریشن منسوخ کر کے انتہائی غیر دانشمندانہ اقدام اٹھایا ہے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام ضلع ملتان کے رہنماء مولانا غلام مصطفی فردوسی، مولانا حبیب الرحمنٰ اکبر، ڈاکٹر عتیق الرحمنٰ، میاں جمشید اجمل، مولانا محمد ناصر موہانی، قاری ابو بکر مدنی، مفتی محمد عثمان، مولانا سیف الرحمنٰ بلوچ، پیر محمد یوسف، عبدالرشید قریشی، علی زین العابدین، بھائی محمد یعقوب کریم، میاں محمد معاویہ، حافظ محمد عبداللہ، حافظ محمد معظم ، حکیم محمد الطاف و دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔