ملتا ن (سٹا ف رپو ر ٹر )جماعت اسلامی ملتان سیکر ٹری جنرل صہیب عمار صدیقی کے سسر فضل الرحمٰن لغاری انتقال کرگئے۔ مرحوم کی نمازہ جنازہ جامع مسجد نشترہاسٹل میں ادا کی گئی۔امیر جماعت اسلامی سٹی ڈسٹرکٹ ملتان میاں آصف محمود اخوانی، امیر جماعت اسلامی ضلع ملتان میاں منیر احمد بودلہ، ڈاکٹرصفدر اقبال ہاشمی،شیخ منظور الہٰی، مولانا عبدالرزاق،مرزا تنویراحمد،ڈاکٹر اشرف علی عتیق،ڈاکٹر شبیر الحسن بخاری، ڈاکٹر حفیظ نور،عبدالرحمٰن حیدری، سیکر ٹری اطلاعات جنوبی پنجاب کنور محمد صدیق،حافظ عبدالرحمٰن قریشی نے مرحوم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کاظہارکیا۔