• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان میں بلوچستان کے طلبہ پر حملہ سازش ہے‘پشتون ایس ایف

کوئٹہ(آن لائن)پشتون ایس ایف کے صوبائی بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز بہائوالدین ذکریا یونیورسٹی ملتان میں ایک طلبہ تنظیم کی جانب سے پشتون بلوچ طلباء پر حملہ ظالمانہ فعل ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے انہوں نے کہاکہ حملے میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے پشتون ،بلوچ طلباء شدید زخمی ہوئے ۔ مذکورہ تنظیم کی جانب سے بلوچستان کے طلباء پر یہ پہلا حملہ نہیں بلکہ گزشتہ سال بھی اس طرح کے حملے کئے گئے اور یہاں کے نہتے طلباء کو زخمی کیا گیا افسوسناک امر یہ ہے کہ تمام تر صورتحال کو دیکھتے ہوئے بھی یونیورسٹی انتظامیہ ان عناصرکا دفاع کررہی ہے اور سرپرستی کررہی ہے جو قابل افسوس ہے۔بیان میں کہا گیا کہ ایک بار پھر ملتان میں بلوچستان کے طلباء پر حملہ سوچی سمجھی سازش ہے جس کا مقصد بلوچستان کے ہونہار طلباء کو پنجاب کے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں حصول تعلیم سے روک کر صوبے کی پسماندگی کو برقراررکھناہے لیکن ایسا کسی صورت نہیں ہونے دیاجائیگا بلکہ اس کے خلاف ہر فورم پر صدائے حق بلند کی جائیگی، انہوں نے مطالبہ کیاکہ پنجاب حکومت فوری طور پر واقعہ میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی عمل میں لائے بصورت دیگر ہم ہرپلیٹ فارم سے انکے خلاف ہر قسم کا احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔
تازہ ترین