ملتان......ملتان کے سرکاری اسکول کے دو استادوں نے بڑی استادی د کھائی، خود گھر بیٹھ کے تنخواہیں لیتے رہے اور اپنی جگہ ایک پرائیویٹ ٹیچر کو تھوڑے سے پیسوں پر پڑھانے کی ذمے داری دے دی۔
محکمہ تعلیم کے کاغذات پر گورنمنٹ پرائمری اسکول جلال شاہ میں مبارک علی اور محمد اکرم تعینات ہیں،جو بائيس بائیس ہزار روپے تنخواہ لیتے ہیں لیکن پرائیویٹ ٹیچر کو صرف سات ہزار روپے دے کر پورا مہینہ چھٹی کرتے ہیں۔