• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ریلو ے میں 10سال بعد ڈپٹی ڈی ایس کی پوسٹ بحال ،سرفراز قمر ڈاھا ڈپٹی ڈی ایس راولپنڈی مقرر

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی ہدایت پر پاکستان ریلو ے میں 10 سال بعد ڈپٹی ڈی ایس کی پوسٹ بحال کر دی گئی۔ذرائع کے مطابق شیخ رشید احمد نے پہلی بار وزیر ریلوے بننے کےبعدڈپٹی ڈی ایس کی پوسٹ تخلیق کی تھی مگر ان کی وزارت ختم ہوتے ہی سابق وفاقی وزیر ریلوے غلام بلو ر نے یہ پوزیشن ختم کردی مگر ایک بار پھر شیخ رشید نے اس پوسٹ کو بحال کرنے کی ہدایت کی ہے اس حوالے سے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی منظوری کے بعد پاکستان ریلوے نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔ جس کے بعد ڈپٹی ڈی ایس تعینات کر دیے گئے ہیں ، نوٹیفکیشن کے مطابق سرفراز قمر ڈاھا کوڈپٹی ڈی ایس راولپنڈی ، اسحاق حمید بٹ کو ڈپٹی ڈی ایس ملتان تعینات کیا گیا ہے جبکہ محمد امجد اقبال کو ڈپٹی ڈی ایس سکھر، طارق انور سپرا کو ڈپٹی ڈی ایس آپریشن اور کاشف رشید یوسفزئی کو ڈپٹی سی ایم ایم ہیڈکوارٹر تعینات کیا گیا گیا ہے تمام افسران نے چارج سنبھال لیا ہے، وزیر ریلوے شیخ رشید نے ایک جانب مسلم لیگ ن کے دور میں کنٹریکٹ پر بھرتی ہونے والے افسران کو خود بخود مستعفی ٰ ہونے اور ان کو ملازمت سے نکالنے کا عندیہ دیا تھا ، دوسری جانب گریڈ 19 کے افسرا ن کو ڈپٹی ڈی ایس تعینات کیا گیا ہے۔  
تازہ ترین