• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر ہائوس مری کو یونیورسٹی بنانے والوں نے اسے تفریح گاہ بنادیا ، ن لیگ

مری(نمائندہ جنگ)لیگی عہدیداروں اسد اقبال عباسی ایڈووکیٹ،ناصر ذوالفقار عباسی،صدرلیبرونگ ن غالب بشیر عباسی اور جماعت اسلامی تحصیل مری کے سیکرٹری اطلاعات ونشریات عبدالحلیم عباسی نے کہا ہے کہ گورنر ہائوس مری کو یونیورسٹی بنانے والوں نے اسے تفریح گاہ بنادیا مری میں درجنوں تفریحی مقامات ہیں یہاں تفریح گاہ کی نہیں یونیورسٹی کی ضرورت تھی ، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی قیادت پہلے تمام گورنر ہائوسوں کو گرانے کی باتیں کرتی رہی پھر یوٹرن لیتے ہوئے جہاں تعیمی درسگاہیں قائم کرنے کا اعلان کیا اور اب ایک اور یوٹرن لیکر گورنرہائوسز کو تفریحی گاہیں بناجارہا ہے حکومت کے اس عمل سے لوگوں کو کوئی فائدہ نہیں ،تحصیل مری کے لوگوں سے جو وعدہ موجودہ حکومت نے کیا تھا اسے پوراکیاجائے اور اسے یونیورسٹی میں تبدیل کیا جائے باتیں کرنا تو بہت آسان ہے عملدر آمد بھی کرکے دکھائیں لوگ اس طرح کے جھانسے میںنہیں آئینگے ہمیں انتظار ہے کہ کب اس عمارت کو گرا کر یونیورسٹی قائم کی جائیگی۔
تازہ ترین