• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریلوے ملتان ڈویژن سے گاڑیوں کی آمدورفت کے اوقات کار پر سو فیصد عملدرآمد

ملتان(سٹاف رپورٹر) ریلوے ملتان ڈویژن سے گذرنے والی مسافر اور مال گاڑیوں کی آمدورفت کے اوقات کار پر عمل درآمدسو فیصد رہا ،اس حوالے سے ہیڈ کوارٹر نے بھی گذشتہ روز ریلوے انتظامیہ کو مبارک باد دی اور تعریفی اسناد بھی جاری کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے،ریلوے انتظامیہ نے ملتان ڈویژن کے مختلف سٹیشنوں پر موجود پرانی سرکاری گاڑیوں اور سکریپ کی نیلامی کا فیصلہ کیا ہے، اس ضمن میں معلوم ہوا ہے کہ یکم اکتوبر کو ڈی ایس آفس میں مختلف ماڈل کی 8 پرانی گاڑیاں، سکریپ و دیگر اشیاء کی نیلامی دن 12 بجے ہو گی۔
تازہ ترین