• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین سے دائمی دوستی،ایم ایل ون کے علاوہ دیگر منصوبوں میں بھی معاونت درکار ہے،شیخ رشید

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)وفا قی وزیر ریلو ے شیخ رشید احمدسے چائنہ ریلوے گروپ کے ڈائر یکٹر جنرل جیانگ ژی نم نے یہاں وزارت ریلوے میں ملاقات کی ہے چینی حکام نے پاکستان ریلوے میں بہتری کے لئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔وفاقی وزیر ریلوے نے واضح کیا کہ پاکستان کی چین کے ساتھ پرانی اور دائمی دوستی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلوے اور ہم سی پیک کی مکمل حمایت کرتے ہیں مزید براں ایم ایل ون کے علاوہ دیگر منصوبوں پر بھی چین کی معاونت درکار ہوگی۔اس کے علاوہ انہوں واضح کیا کہ وزیر اعظم عمران خان کی کرپشن سے متعلق زیرو برداشت پالیسی ہے اس اجلاس کے دوران ۔ جاوید انور، چیئر مین ریلوے ، آفتاب اکبر سی ای او ریلوے ، فرخ تیمو گلزئی سیکرٹری ریلوے بورڈ اور مریم گیلانی ودیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ 
تازہ ترین