• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاپتا افراد کیس، گھر واپس آئے شہریوں کی رپورٹ عدالت میں جمع

سندھ ہائی کورٹ میں زیرسماعت لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے کہ پولیس اور رینجرز نے گھر واپس آنے والے شہریوں کی رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی۔

پولیس اور رینجرز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کئی ماہ سے لاپتہ 13 شہری اپنے گھروں کو واپس آگئے ہیں، جن میں کورنگی کے الیاس، زاہد اور عارف ، بغدادی کے منور علی، اسد اللہ، محمد ناصر اور دیگرشامل ہیں۔

سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس نعمت اللہ نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ عدالت کی کوششوں سے شہری گھروں میں واپس آرہے ہیں۔

سندھ ہائیکورٹ نے دیگر لاپتہ شہریوں کو10 اکتوبر تک بازیاب کرانے اور اس سلسلے میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

تازہ ترین