• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حضرت امام حسین ؑ نے طاغوتی طاقتوں کو زیر کیا ،مولانا ذکی باقری

کراچی( اسٹاف ر پو ر ٹر) محفل مرتضیٰ پی ای سی ایچ سوسائٹی میں عشرہ محرم کی مجلس سے خطاب کے دوران مولانا ذکی باقری نے معرکہ کربلاء اور اسکی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ آج بھی اسلام دشمن قوتیں اسلام کے بڑھتے ہوئے غلبے سے خوفزدہ ہیں لہٰذا ہمیں اپنے دشمنوں کی سازشوں سے ہوشیار رہنا ہوگا کیونکہ اسی شرپسندی اور فتنہ و فساد کی سرکوبی کیلئے نواسہ رسولﷺ حضرت امام حسین ؑ نے کربلاء کا رخ کیا اور جہاد کا علم بلند کر کے طاغوتی طاقتوں کو زیر کیا ،اسلام کو فتح مند کرنے کے ساتھ ساتھ یہ بات واضح کی کہ اسلام زندہ ہے اور یہ ہمیشہ زندہ رہیگا۔
تازہ ترین