ملتان(نمائندہ جنگ) بغیر کاغذات شہر میں مقیم غیر ملکی کو گرفتار کر لیا گیا، تفصیل کے مطابق ایس ایچ او کینٹ کے مطابق وہ معمول کی چیکنگ پر تھا، اس نے ہائی کورٹ کے ساتھ ایک غیر ملکی کو چیک کیا جس کا تعلق چین سے ہے جس کے پاس شناختی کارڈ تھا اور نہ ہی کوئی پاسپورٹ، جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا ، تفتیش جاری ہے ۔