• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


یوں تو دنیا بھر میں چوری ڈکیتی کے واقعات بے حد عام ہیں تاہم امریکا میں چوری کی انوکھی واردات نے سب کو حیران کردیا ہے۔

امریکی ریاست پنسلوانیا کے شہر فلاڈیلفیا میں انسیکٹ میوزیم سے چوروں نے نایاب صحرائی مکڑی، چھپکلیاں، بچھو ، لال بیگ سمیت سات ہزار نایاب کیڑے چرا کر فرار ہوگئے جبکہ ان کیڑوں کی مالیت پچاس ہزار ڈالر یعنی 60 لاکھ پاکستانی روپے ہے۔

انتظامیہ کے مطابق کیڑوں کی اس عجیب چوری کی واردات میں عملہ ملوث ہو سکتا ہے جبکہ پولیس کی جانب سے واقعے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔

تازہ ترین