• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس میں ترک شہریوں کا کرد تنظیم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

Latest News
پیرس.......... فرانس میں ترک شہریوں نے علیحدگی پسند تنظیم پی کے کے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق شہر بوردو میں ترکی کے قونصل خانے کے سامنے تر ک شہریوں نے پی کے کے کے حامیوں کے جانب سے حملے کے اقدام کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔

مظاہرین نے ترکی اور فرانس کے پرچم اٹھا رکھے تھے انہوں نے پہلے ترکی کا قومی ترانہ اور بعدمیں فرانس کا قومی ترانہ پڑھامظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینر اٹھارکھے تھے۔ انھوں نے دہشت گردی اور اس کے حامیوں کے خلاف اور ترکی کی حمایت کا اعلان بھی کیا ۔

جلوس کا انعقادیورپی ترک رپبلکن یونین اوراتاترک ثقافتی سوسائٹی کی طرف سے کیا گیا۔ جلوس میں تقریباً ایک ہزار افراد نے شرکت کی۔ مظاہرہ تقریباً 2 گھنٹے تک جاری رہا۔مظاہرے کے منتظمین نے کہنا تھا کہ گذشتہ ہفتے ترکی کے قونصل خانے پر حملے کے اقدام کے بعد عوام کے اصرار پر اس مظاہرے کا انعقاد کیا گیا ہے۔
تازہ ترین