• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹیبل ٹینس کھلاڑی 16سالہ مہک انور پھیپھڑوں کےسرطان میں مبتلا ہیں، ان کی طبعیت انتہائی تشویش ناک ہے، ان کے اہل خانہ نے وزیر اعظم عمران خان سے اپیل کی ہے کہ حکومت کی جانب سے ان کے علاج ومعالجہ کی یقین دہانی کرائی گئی تھی مگر تاحال کسی حکومتی اہلکار نے ان سے رابطہ نہیں کیا ہے۔ مہک انورنے قومی جونیئر چیمپئن شپ میں سندھ کی نمائندگی کی جبکہ سندھ گیمز میں گولڈ میڈل سمیت متعدد قومی ٹورنامنٹس جیتے۔ مہک کے والد سرکاری اسکول میں نائب قاصد ہیں۔
تازہ ترین