• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایوان صنعت و تجارت ملتان کےانتخابات سے متعلق شکایات،مانیٹرنگ کمیٹی قائم

ملتان (سٹاف رپورٹر)منسٹری آف کامرس نے ایوان صنعت و تجارت ملتان کےمنعقد ہونیوالےالیکشن میں شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے دورکنی مانیٹرنگ کمیٹی قائم کردی ہے جو کہ (ٹی ڈیپ )لاہوراور سیالکوٹ افسران پر مشتمل ہوگی ، کمیٹی اس بات کو یقینی بنائےگی کہ الیکشن شفاف اور آزادانہ ماحول میں منعقد کئے جائیں اورجعلی ووٹرز کو حق رائے دہی کے استعمال سے روکا جائے،ذرائع کے مطابق ڈی ٹی او کو اس حوالے سے متعددشکایات موصول ہوئیں تھیں کہ موجودہ انتظامیہ جانبداری کا مظاہرہ کررہی ہے۔مزید برآں ووٹرلسٹوں میں بھی بوگس ووٹوں کے اندراج کئے گئے ہیں ، جس پرایکشن لئے ہوئے فوری طورپردورکنی کمیٹی قائم کرنے کےاحکامات جاری کئے گئے۔کمیٹی 12ستمبر کو منعقد ہونے والے الیکشن کی نگرانی کرےگی اور رپورٹ پیش کرے گی۔
تازہ ترین