ملتان میٹرو بس کرپشن کیس میں گرفتار 6 ملزمان کو نیب عدالت پیش کر دیا گیا جہاں عدالت نے ان کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔
ملتان میٹرو بس کرپشن کیس میں گرفتار 6 ملزمان کو آج نیب عدالت ملتان کے جج رانا عبدالرشید کی عدالت میں پیش کیا گیا ۔
پولیس نے نیب عدالت سے ملزمان کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جو عدالت نے منظور کرتے ہوئے ملزمان کو پولیس کے حوالے کر دیا ۔
تمام ملزمان کو کل نیب کی 8 رکنی ٹیم نے ایکسئین امانت علی، ریاض حسین ، ایس ڈی او منظور احمد ، رانا وسیم اور منعم سعید کو ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے دفتر سے جبکہ سابق پراجیکٹ ڈائریکٹر صابر سدوزئی کو لاہور سے گرفتار کیا گیا تھا۔